ڪراولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ راولپنڈ ی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق مشیروزیر اعلی پنجاب زبیر احمد خان کو بازیاب کرواکر24مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو بھی جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ پیشی تک ہر صورت جواب داخل کرایا جائے ،عدالت نے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا مستردکرتےہوئے کہاکہ عدالت سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ کو ہتھکڑیاں لگوا کر پولیس کو 6ہفتے کی بھی مہلت دے سکتی ہے یہ کیا طریقہ ہے کہ ایک انسان کو دن دیہاڑے کھلے آسمان کے نیچے سے اٹھا کر غائب کر دیاگیا اور پولیس سمیت سب خاموش ہیں۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں مزید مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان 10روز سے غائب ہے جس کا کچھ پتہ نہیں اور آپ مہلت مانگ رہے ہیں۔ عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ کیا سیکرٹری دفاع نے اس کیس میں جواب داخل کروایاجس پر بتایا گیا کہ تاحال جواب موصول نہیں ہوا ، عدالت عالیہ نے ہدایت کی کہ فوری طور پر پتہ کریں ورنہ دونوں سیکرٹریوں کو آج ہی طلب کیا جائے گا۔ سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ وزارت دفاع کا جزوی جواب آیا ہے، عدالت عالیہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عدالت اس کیس کیلئے 24مارچ کی تاریخ مقرر کر رہی ہے ۔ ، عدالت نے ایس پی پوٹھوہار کو حکم دیا کہ اس کیس میں پراگریس دیں اور آئندہ تاریخ پر مغوی کو ہر قیمت پر پیش کریں۔
اسلام آباد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے...
اوڑکاہ اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا۔پولیس کے مطابق...
بغداد عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران شادی ہال میں آگ لگنے سے دلہا دلہن سمیت113افراد ہلاک اور450سے زائد...
واشنگٹنامریکی صدر جوبائیڈن کے کتے کماندڑنے ایک بار پھر ایک اور خفیہ سروس ایجنٹ کو کاٹ لیا۔ جو بائیڈن کے2سالہ...
اسلام آباد عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوان صدر کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے کیس کے...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی، سمگل شدہ اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے...
نئی دہلیریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات نے سر اٹھالیا ہے جس میں 2نوجوانوں کو اغواء کے بعد بیدردی سے...