کوئٹہ(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ قانون و عدالت کی عزت نہیں ہوگی تو افراتفری کی صورتحال ہوگی، ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں لہٰذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے،،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئی عمارت کے قیام سے حصول انصاف میں بہتری ہوگی، اللہ ہم سے حق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کروائے، عمارت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انصاف کی فراہمی بنیاد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قوموں کی تقدیر عدالتی فیصلوں سے نہیں، قیادت سے ہوتی ہے، بلوچستان کے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں، بلوچستان کو جتنی ترقی کرنی چاہیے تھی نہیں کرسکا، بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کی ذمہ داری صرف ریاست پر نہیں ڈال سکتے، صوبے کی ترقی کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ، ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں لہٰذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ، ہماری ذمہ داری ہے آئین اور قانون کے مطابق اداروں کا تحفظ کریں، قانون اور عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے، ہم بتا سکتے ہیں کہ یہ راستہ قانون اور ترقی کا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماتحت عدالتوں میں بدتمیزی اور بد نظمی نظر آتی ہے، قانون و عدالت کی عزت نہیں ہوگی تو افراتفری کی صورتحال ہوگی، ارجنٹ کیسز کے لیے ہم نے ارجنٹ کیسز فارم بنایا اور پرائیویٹ کیسز میں عملدرآمد کے معاملات ہوتے ہیں، ہمارے وسائل اتنے وسیع نہیں، جتنی آپ کی ضرورت ہے لہٰذا ویڈیو لنک کی سہولت کو استعمال کیا جائے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...