نواز شریف کی عدلیہ بحا لی تحریک بہا دری کی روشن مثا ل ہے، طلال چوہدری

21 مارچ ، 2023

فیصل آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ عام شہریوں کو حفا ظتی ضما نت ملتی ہے چند گھنٹے یا ایک دن کیلئے جبکہ عمران خا ن کو چھ چھ ما ہ کی حفا ظتی ضما نتیں دی جا تی ہیں کو ئی پو چھنے والا ہی نہیں،عمران خان بزدل لیڈر ہیں ، عدالتوں سے بچنے کیلئے ہیلے بہا نے کر کے عورتوں اور کا رکنو ں کے پیچھے چھپے بیٹھے ہیں، نواز شریف کی عدلیہ بحا لی تحریک جرات، بہا دری کی روشن مثا ل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصا ف کی فراہمی سب کیلئے یکسا ں ہو نی چا ہیے،عمرا ن خا ن قا نو ن سے بچنے کیلئے بہا نے کر رہے ہیں، نوا ز شر یف بیٹی کے ہمرا ہ صبح 9بجے عدا لت میں پیش ہو تے تھے،شہید بینظیر بھٹو نے جان کی پروا کئے بغیر سیا سی جلسوں کی قیا دت کی۔