راولپنڈی (جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ہفتے کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کا ذکر ہوا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتےکوبھی کچھ مناسب بات نہیں ہوئی، میں بھی غلطی کروں اور آپ بھی، پھر کیا فرق رہ جائے گا۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ اور کوئی جگہ نہیں ہے، عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 47 مقدمات ہوگئے ہیں، پولیس نے کچھ خفیہ ایف آئی آرز رکھی ہوئی ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں کہ ایف آئی آرسیل نہیں ہوتی، ایف آئی آرپبلک دستاویزات ہے، وہ سیل نہیں ہوسکتی، پولیس تحقیقات کے لیے بلالیتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد کی حد تک تمام مقدمات کا ریکارڈ 27 مارچ تک طلب کرلیا۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کر دیا،عادل بازئی کی...
کوئٹہکوئٹہ کے علاقے وندر آدم کھنڈ میں ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے5افرا د جاں بحق ہو گئے۔حادثہ قومی شاہراہ...
واشنگٹن دنیا کے چند امیر ترین مسلمان ارب پتیوں میں شاہد خان، عظیم پریم جی، سلیمان کریموف، اسکندر مخمودوف،...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی، صدرمجلسِ قائمہ وسیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا...
اسلام آباد وفاقی وز یربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ڈیٹا قدرتی آفات سے نمٹنے میں مددگار...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ...
کراچی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ اچھی بات ہے فیض حمید کے خلاف یہ مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ سیاست میں...
لاہورپنجاب حکومت کے پہلے پارلیمانی سال میں پنجاب اسمبلی میں کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 12دسمبر...