سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی،الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کو پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی سکروٹنی جلد مکمل کرنے کی فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا گیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہم الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دے سکتے ہیں یا نہیں جس پر وکیل صفائی بیرسٹر علی گوہر نے عدالت کو بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کی تشکیل کردی کمیٹی ہے ،ہائی کورٹ کے پاس الیکشن کمیشن کے سکروٹنی کمیٹی کو ہدایات دے سکتی ہیں، اس موقع پر وکیل پی ٹی آئی عمائمہ انور خان نے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ جات دے، عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کو ہدایات دینے متعلق عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی