اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز اور زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، حسان نیازی، راجہ خرم، علی نواز، شہزاد وسیم اور زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماں کی 3 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنے ملزمان ہوگئے کہ تاریخ میں آگے پیچھے کچھ دیکھنا پڑے گا، 2 ہفتوں تک عبوری ضمانتیں دے رہے ہیں تاکہ روزے سکون سے رکھے جائیں۔ جج نے حسان نیازی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمے میں کہا کہ آئندہ گیٹ پر چلنے کی پریکٹس بہتر کریں، اس بار تو آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...