عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی گرفتار

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے ان کو جی11جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔وکیل نعیم حیدر نے کہا ہے کہ حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی،وہ میرے ساتھ نکلے۔ہم نے پولیس کو بتا یا بھی کہ ضمانت ہو گئی ہے پھر بھی ایس پی نوشیروان انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر رمنا تھانہ لے گئے۔پولیس حکام نے کہا کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔