عمران خان کو ہٹانے میں فوج کی مدد کا بیان جعلی ہے، مفتاح اسماعیل

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی)سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی ہفتوں سے میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں کی، عمران خان کو ہٹانے میں فوج کی مدد یا عمران خان کے اچھے سیاستدان ہونے کے مجھ سے منسوب بیان جعلی ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ایک نجی چینل کی جانب سے ان سے منسوب بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بات 3 آدھے فقروں کو جوڑ کر بیان بنائی گئی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ، یہاں جو تصویر استعمال کی گئی وہ بھی ایک سال پرانی ہے ، میں نے کہا تھا کہ عمران خان اچھے سیاستدان ہیں لیکن وہ اچھے پالیسی ساز یا گورننس کے ماہر نہیں۔