لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عوام سے کل بدھ کے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ اس دن کون اندر اور کون باہر ہوگا، عوام کی موجودگی فیصلہ کرے گی، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہوگی۔ایوان عدل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات گئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے، آپ نے کبھی تاریخ میں سرچ وارنٹ کی ایسی تعمیل دیکھی ہے؟ گھروں کے دروازے توڑے گئے، کون نہیں جانتا کہ پولیس کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو ملک کے ایٹمی اثاثوں کو زیر بحث لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی، دفتر خارجہ کا بیان ناکافی ہے، عالمی دنیا میں وزیراعظم کو بیان دینا چاہیے، پاکستانی ایٹمی اثاثوں کا ذکر نہیں ہونا چاہیے، قوم اس حوالے سے سوال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہوگی، آئینی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا اور الیکشن 30 اپریل کو ہی ہونا چاہیے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...