پی ٹی آئی کے125کارکنان کی نظر بندی غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم

21 مارچ ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے کر125کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دے دی اور کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تمام کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائیں۔