نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام شروع کردئیے ہیں، اکبر ابراہیم

21 مارچ ، 2023

راولپنڈی (آئی ا ین پی)آزاد کشمیر کے وزیرسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے)چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ نوجوان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا لیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ حریت رہنماء قید ہیں اور کشمیریوں کے سیاسی،مذہبی اور معاشی حقوق غصب ہیں۔حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں جن میں اہم پروگرام بلاسود قرضوں کا ہے جس کا مقصد ریاست میں بیروزگاری کو ختم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےتقریب سے بطور خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکبر ابراہیم کا کہنا تھا کہ اسوقت مسئلہ کشمیر انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے حالات بدل رہے ہیں چین علاقے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔