فوج کیخلاف کبھی کو ئی مہم چلائی نہ آیسا کو ئی ارادہ ہے، فواد چوہدری

21 مارچ ، 2023

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے’ہم آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے کبھی آرمی کے خلاف مہم نہیں چلائی۔‘وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے ان کا بیان بنیادی طور پر عوام اور فوج کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہم آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے کبھی آرمی کے خلاف مہم نہیں چلائی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی مہم نہ ہم نے کی ہے اور نہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور آگے بھی کریں گے۔‘عمران خان سمجھتے ہیں کہ ’اگر فوج کمزور ہوتی ہے، آرمی چیف کا انسٹی ٹیوشن کمزور ہوتا ہے تو فوج کمزور ہوتی ہے اور فوج کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جنرل عاصم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن اور پاکستان کی درخواست کو مانیں گے اور پرامن انتخابات کروا کر دیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’توقع ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے مدد کر کے سیاست معمول پر لانے میں کردار ادا کریں گے۔