روسی تیل کمپنی کا وفد پاکستان پہنچ گیا، کل معاہدہ ہوسکتا ہے

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد(خالد مصطفی) روس کا ایک وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئیل کے وفد سے ملاقات کرکے جی ٹی جی لیول پر خام تیل کی دآمد کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دے گا،یہ بات وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتائی۔ مزاکرات کی کامیابی کی صورت میں کل (22 مارچ) کو ایک معاہدے پر دستخط ہونگے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل حکومت پاکستان کی طرف سے نامزد ادارہ ہے جو روس سے خام تیل کی درآمد کے لئے کوشاں ہے۔ اسی طرح روسی ادارے آپریشنل سروسز سینٹر روس کی طرف سے نامزد کی گئی ہے۔ آپریشنل سروسز سینٹر کا ایک وفد پیر کے دن پاکستان پہنچا ہے جو دو روزہ مزاکرات میں حصہ لے گا۔ برنٹ کروڈ آئل کے موجودہ نرخ 73 ڈالر فی بیرل ہیں جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہے جوکہ مزید کم کردی گئی ہے جس کے نرخ 42 سے 48 ڈالر فی بیرل ہے۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ جی ٹی جی لیول پر 60 ڈالر فی بیرل سے کم نرخ پر روس سے خام تیل درآمد کریں۔ دوسری طرف وزارت توانائی اعلیٰ حکام کی یہ بھی کوشش ہے روسی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل پر لینے کا معاہدہ کریں جو کہ 10 ڈالر فی بیرل کم نرخ ہیں۔ وزارت توانائی کے کے افسران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدائت پر پاکستان روس سمیت دیگر ممالک سے تیل خریدنے کے زرائع دیکھ رہاہے۔