الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب

21 مارچ ، 2023

راولپنڈی(نیٹ نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس منگل کی صبح 11بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ادارے میں مشاورت کا عمل منگل کوبھیجاریرہےگا۔