پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل اسمبلی سیکریٹریٹ کی چھٹیاں منسوخ

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 22مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پیر کی شب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج منگل کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ایوان صدر میں 23مارچ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 21اور 22 مارچ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین اپنی حاضری کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں گے۔