خاتون جج دھمکی کیس، عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 24مارچ تک توسیع

21 مارچ ، 2023

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی کی رخصت کے باعث جج دھمکی کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان کے وکیل لاہور سے آ رہے ہیں سماعت میں وقفہ کیا جائے ، جس پر عدالتی عملہ نے سماعت میں گیارہ بجے تک وقفہ کر دیا ، بعد ازاں سماعت کا وقت شروع ہوا تو دونوں طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا ، عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں توسیع کر دی اور فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24 مارچ تک ملتوی کر دی گئی.