اسلام آبا(جنگ نیوز، نیوز رپورٹر )سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سامنے آگئی۔جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں وہ پی ٹی آئی کے وکیل سے گفتگو میں مبینہ طور پر مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں،خواجہ طارق رحیم کہتے ہیںخاتون کو باہر کریں جواب میں ثاقب نثار کہتے ہیں کہضرورت ہوئی تو کہہ دینگے۔آڈیو کی تفصیل اس طرح ہے۔خواجہ طارق رحیم: السلام علیکم سر، اس کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔خواجہ طارق رحیم: اسے باہر کریں کسی طریقے سے جو باتیں کرتی ہے۔خواجہ طارق رحیم: یہ جو خاتون بولتی ہے۔ثاقب نثار: میں نے پتا کیا سوچا ہے اس پر۔خواجہ طارق رحیم: ہاں، ہاں۔ثاقب نثار: مجھے بڑے تارڑ صاحب کی ایک بات یاد آئی، وہ کہتے تھے۔ثاقب نثار: کتے جب بھونکتے ہیں تو دور کھڑے ہو جاتے ہیں۔خواجہ طارق رحیم: یہ بات بھی ٹھیک ہے۔خواجہ طارق رحیم: آپ نے ایک زبردست جواب دے دیا ہے۔ثاقب نثار: مجھ میں الحمدللہ شکر اور ہمت ہے، میں برداشت کر سکتا ہوں، میں نے کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہونا۔خواجہ طارق رحیم: ہاں۔ثاقب نثار: جب آپ کو ضرورت ہو گی تو ہم کہہ دیں گے سائیڈ پر کچھ۔ثاقب نثار: خواجہ صاحب دھماکا کر دیں، مجھے پتا ہے آپ نے کر دینا ہے۔خواجہ طارق رحیم: آپ نے مجھے بتا دینا ہے بس، جو کہو گے اُس طرح ہو جائے گا۔ثاقب نثار: حاضر، حاضر، حاضر، حاضر۔خواجہ طارق رحیم: جب آپ چاہیں۔ثاقب نثار: حاضر خان صاحب، حاضر۔خواجہ طارق رحیم: اوکے۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ’بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیےوزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
فیصل آباد”سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس“ اور”آسان کاروبار کارڈ“ سکیموں کا اجراء کر دیا گیا۔وزیر...
اسلام آباد مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پرسپین جانیوالی کشتی مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
کراچی سعودیہ، امارات، عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 74 پاکستانی بے دخل، کراچی پہنچنے پر 7گرفتار کرلئے گئے...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...