پاکستان کی بقا الیکشن میں، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے،شیخ رشید

23 مارچ ، 2023

راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا اس کی پارٹی کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کیلئے ہو رہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکا ہے، روپے کی قدر کم ترین سطح پر آ چکی، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی امداد دونوں دور ہیں، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ہوں گے، ملک کی بقا الیکشن میں ہے۔