الیکشن میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین کی خلاف ورزی ،سپریم کورٹ پر دبائو برداشت نہیں ،فواد چوہدری

23 مارچ ، 2023

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر دبا ئو برداشت نہیں،صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑھ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے۔ انہوں نے صوبائی انتخابات میں تاخیر کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دبا ئوکی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت مقابلہ کرو۔