لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی، درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے 1990سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوست ملک نے تحائف دیے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تحائف کے ذرائع بتانیکی ہدایت پر اعتراض کیا گیا، وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے خلاف اپیل فائل کرنا ہے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے، بغیر ادائیگی کے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔ گزشتہ روز کی سماعت میں وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ توشہ خانے کا سال 2000 سے پہلے کا ریکارڈ منظم شکل میں نہیں ہے جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ توقع نہیں ہےکہ کسی کو بھی مقدس گائے سمجھا جائیگا، وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کیا تھا۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...