مظفرآباد(نمائندہ جنگ ) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے پاکستان میں حکومت نے بدترین مالی مشکلات کے باوجود عوام کو بلاتخصیص آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ یہاں لوگ اپنے حق کے لیے ہڑتال کررہے ہیں۔ حکومت کو غریبوں کا احساس نہیں۔ ہڑتال کے باعث آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک میں آٹے کی شدید قلت ہوسکتی ہے۔ مہنگائی نےسفید پوش طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے ۔رمضان میں یہودی اور عیسائی دنیا بھر میں ہمارے لیے سستے بازار لگاتے ہیں جبکہ ہمارے لوگ ذخیرہ اندوزی ملاوٹ کرکہ خود ساختہ کئی گنا مہنگائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دھیرکوٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔چمن کوٹ دھیرکوٹ کے مقام پر سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان محکمہ خوراک کے خلاف عوامی احتجاج میں پہنچ گئے۔ عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر انہوں نے وزیر خوراک سیکرٹری خوراک کو ٹیلیفون کے ذریعے ہڑتالی عوام کے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا جس پر وزیر خوراک نے دن 12 بجے تک کا وقت لیا جن کو حل کرنے یقین دہانی کے بعد عوام الناس پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔راجہ فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ اگر وعدے کے مطابق فلور ملز مالکان اور ٹھیکیداروں سے متعلقہ عوامی شکایات کا ازالہ نا کیا گیا تو کل خود دھرنے میں شرکت کے لیے آونگا۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...