سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کل منائے جانے والے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، غلام نبی وار، دیویندر سنگھ بہل، محمد یوسف نقاش، امتیاز احمد ریشی، سلیم زرگر، جاوید احمد میر، غیر قانونی طورپرنظربند نور محمد فیاض ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم ، مفتی ناصر الاسلام ، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو اور اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں 23مارچ 1940کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ کی قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کو نئی توانائی اور حوصلہ دیا جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد آزادی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ظالمانہ رویے نے اب یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ ایک جائز مطالبہ تھا۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں کا رشتہ مضبوط اور کثیر جہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی محبت اس حقیقت سے ثابت ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے میں یوم پاکستان مناتے ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...