دبئی کی کمپنی کا مقبوضہ کشمیر میں6کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

23 مارچ ، 2023

سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی کی کمپنی 6 کروڑ ڈالر کا شاپنگ اور تجارتی ٹاور تعمیر کر ے گی ۔ ررپورٹس کے مطابق یہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس علاقے پر اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی ایک کوشش ہے، بھارتی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے علاقے پر اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتی ہے۔ کمپنی نے ایک سرمایہ کاری سربراہی اجلاس میں اعلان کیا کہ6 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے سری نگر میں ایک شاپنگ مال اور تجارتی ٹاور شامل ہوں گے۔ بھارت طویل عرصے سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن تین دہائیوں سے جاری شورش کی وجہ سے اس علاقے میں بہت کم کامیابی ملی۔