جاتلاں ( نامہ نگار) انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ۔حقوقِ اللہ کے ساتھ ساتھ حقوقِ العباد کی بھی بڑی اہمیت ہے اللہ کے دیئے ہوئے مال سے غریبوں میں خرچ کرنے سے کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے۔ اس عارضی زندگی میں کی ہوئی نیکیاں آخرت میں بخشش کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین و بانی چوہدری کرم الہی ویلیفر ٹرسٹ چھنی تھوتھال و ڈپٹی کمشنر حویلی چوہدری محمد ایوب خان اور عیسی چیرٹی برطانیہ کے چیئرمین مرزا شاہد اقبال نے جاتلاں کے مقام پر رمضان پیکج کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری کرم الہی ویلیفر ٹرسٹ کی عرصہ 18 سال سے عوام کے لیے احسن خدمات ہیں ہر سال رمضان پیکج عید پیکج کے علاوہ بھی غریب غرباء مساکین اور بے سہارا افراد کی بھر پور مدد کی جاتی ہے یہ سب کچھ بیرون ممالک میں مقیم اور اپنے عزیزاقارب کے تعاون سے ہو رہا ہے جو بھی دوست احباب اس ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...