ماسکو (اے ایف پی) روس اور چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عالمی سلامتی کو نقصان پہنچارہا ہے، دونوں ممالک کے صدور نے ایشیا میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور یکطرفہ فوجی سبقت کیلئے گلوبل اسٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں، دونوں صدور کے دستخط شدہ اعلامیہ میں ایشیا میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک میں سائبیریا 2گیس پائپ لائن کی تعمیر، تعلقات کا نیا دور شروع کرنے اور جوہری جنگ سے بچاؤ کے معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کو نیٹو کی جانب سے ایشیا پیسفک خطے کیساتھ عسکری اور سلامتی کے معاملات پر بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش ہے، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کیلئے چین کی تجاویز پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں ہے، چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے کی کئی تجاویز پر عملدرآمد صرف اس وقت ممکن ہوسکتا ہے جب کیف اور مغرب دونوں اس کیلئے تیار ہوں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ تاحال ایسی کوئی چیز دیکھنے میں نہیں آئی کہ یہ دونوں اس کیلئے تیار ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...