مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی جماعتوں کو اہمیت دی ،اقبال قریشی

23 مارچ ، 2023

کاکڑہ ٹاؤن / کسگمہ (نمائندہ جنگ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس پنجاب کے سابق صدر وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹسابق صدر بار میر پور مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل میر پورمسلم کانفرنس چوہدری رخسار ایوب نے اپنے مشترک بیان میں کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ریاست کی جماعت کو اہمیت دی ہے۔مسلم کانفرنس نے ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کے اپنے ادوار میں جال بچھائے ہیں اور لوگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں کہ مسلم کانفرنس تبدیلی کی ایک علامت ہے۔