تعلیمی معیار بہتر ہو نے تک ڈگریوں کا کوئی فائدہ نہیں، نفیس ممتاز

23 مارچ ، 2023

کھائی گلہ (نمائندہ جنگ)نوجوان سفیر پاکستان سردار نفیس ممتاز نے پکھر موریا ں پرائمری سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ سکولوں کالجز می میں تعلیمی معیارجب تک بہتر نہیں ہوتا ڈگریوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، دنیا نے جو ترقی کی ہے صرف وصرف معیاری تعلیم کی وجہ سے کی ہے۔ نوجوان نسل کو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانی ہوگی کیونکہ جب تک معاشرے میں شعور بیدار نہیں ہوتا ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے مزہد کہا کہ یونین کونسل پکھر کے والدیں بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلوانے کی کوشش کریں۔ تقریب سے ممبر لوکل کونسل سردار محمد بشارت خان سردار ذوالفقار خان سردار ریشد خان دیگر نے خطاب کیا۔