اقدام قتل کے دو نامزد ملزمان فیصل آباد اور اسلام آباد سے گرفتار

23 مارچ ، 2023

بھمبر(نمائندہ جنگ)تھانہ سٹی بھمبر نے اقدام قتل کے دو نامزد ملزمان کو فیصل آباد اور اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ چند روز قبل چار نوجوانوں نے معمولی تلخ کلامی پر رہنما راجہ راشد پپو کے بھائی راجہ محمد سعید ولد محمد اصغر کو معمولی تلخ کلامی پر روک کر مار مار کر لہولہان کردیا تھا۔