کوٹلی، زلزلہ کے دوران ایک شخص حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کر گیا

23 مارچ ، 2023

کوٹلی ( نمائندہ جنگ) کوٹلی دھنواں میں زلزلہ کے دوران ایک شخص حرکت قلب بند ہونے جانے کے باعث انتقال کر گیا ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹلی لاری اڈا کے قریب صفدر الیکٹرک کے مالک ملک ارشد انپے گھر دھنواں سو رہے تھے کہ رات اچانک زلزلہ آنے پر گھر سے باہر نکلے توحرکت قلب بند ہونے پر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا کہ ملک ارشد کو پہلے ہی دل کی تکلیف تھی۔