مظفرآباد(صباح نیوز) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ہماری قومی تاریخی اہمیت میں منفرد اہمیت حاصل ہے آج ہی کے دن جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے اپنی ملی تنظیم سے قائداعظم علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت وبصیرت افروز رہنمائی میں اقبال پارک لاہور کے تاریخ ساز اجتماع میں اپنی حتمی منزل کاتعین کیا تھا اس لحاظ سے 23مارچ کو مسلمانوں کی تاریخ میں انقلابی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے جس میں اسلام کی بنیاد پر ایک وطن حاصل کرنے کی قراردادمنظور ہوئی۔ 23مارچ کا یہ تاریخی دن دو قومی نظریے کی آبیاری اور تجدیدعہد کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس سے قائداعظم اور پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کوئی نہیں چھین سکتا ۔قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول،کشمیر کی مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔مسئلہ کشمیر 23مارچ کی قراداد پاکستان کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں تحریک پاکستان کاایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متھدہ کی قراردادیں روڈمیپ ہیں۔
کوٹلیانتطامیہ نے کوٹلی سب ڈویژن کی حدود میں بھیک مانگنے پر پابندی لگاتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
مظفرآبادمسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرمہر النساءنے کہا ہے کہ ریاست کی آزادی کیلئے...
مظفرآباد ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں...
سری نگر بھارتی فورسز نے تحریک آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی شہید کے گھر اورتحریک حریت جموں وکشمیر کے...
اسلام آبادوزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سہولیات...
اسلام آباد فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے ʼʼ انسانی حقوق سب کیلئے ، کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچائیںʼʼ کے...
راولپنڈی /مظفرآبادجموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے...