رائے شماری کشمیریوں کی منزل مقصود ہے،وسیم اکرم

23 مارچ ، 2023

کاکڑہ ٹاؤن / کسگمہ (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے اوورسیز رہنماوسیم اکرم چیمہ نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے نظریہ دیا تھا۔پیپلز پارٹی آج بھی اسی نظریے کے تحت تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔رائے شماری کشمیریوں کی منزل مقصود ہے۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد،ظلم،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔