لندن(این این آئی ) برطانوی حکومت نے قرآن کو نذر آتش کرنے والے ریسمس پالوڈن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام مخالف سیاست دان نے رواں سال کے اوائل میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بیحرمتی کی تھی جس پر عالمی سطح پر مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔رمضان کے آغاز سے قبل واقعہ دہرائے جانے کے ممکنہ خدشات کے تحت برطانیہ نے ریسمس کا ملک میں داخلہ بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ گستاخانہ واقعے نے سویڈن اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی کشیدہ کر دیا تھا۔سویڈن اور ڈنمارک کی شہریت کے حامل ریسمس نے بدھ کے روز ویک فیلڈ، انگلینڈ میں جہاں ایک بڑی مسلم کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی قرآن کا ایک نسخہ جلانے کا وعدہ کیا تھا۔برطانوی ہاؤس آف کامنز میں ویک فیلڈ کے لیبر ایم پی سائمن لائٹ ووڈ کی جانب سے ٹام ٹگینڈہٹ سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا حکومت ممکنہ منصوبہ بند مظاہرے سے پہلے معاملے میں مداخلت کرے گی جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے سلامتی ٹام ٹوگینڈیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پالوڈن کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...