اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس میں شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں3رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر20دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ سماعت میں چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کا کیا بنا؟ ہائی کورٹ نے کیا فیصلہ دیا؟پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کی ہدایت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا گیا، اب اس کیس کو آگے بڑھاتے ہیں، دلائل کے لیے 6 ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا،23اگست کو کارروائی شروع کی گئی، اب تو6ماہ سے زیادہ وقت ہوچکا ہے، اس طرح تو معاملات نہیں چل سکتے، بیرون ملک سے ریکارڈ منگوانے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی گواہان کو طلب کرکے جرح کرنے کی درخواست مسترد کردی، اسکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران پر جرح کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پر پی ٹی آئی کے اعتراضات بھی مسترد کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شوکاز نوٹس پرکارروائی آگے بڑھانیکا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ گواہان پر جرح کے لیے موقع دیا جائے، پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضبطی کی کارروائی شروع کی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ہمارے اکاؤنٹنٹ کو گواہان پر جرح کا موقع دیا جائے۔پی ٹی آئی کی درخواست تھی کہ 2018 میں اکبر ایس بابر نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی فنانشل بورڈ ممبران پر جرح کی درخواست کی تھی، پی ٹی آئی نے اکبرایس بابرکی جانب سے جرح کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...