لاہور (نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کرکےمرتضیٰ بھٹوکی طرح مجھےگھرمیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہورہاہے، ان کی کوشش ہوگی پی ٹی آئی کوالیکشن سے باہر کیاجائے، ان کوخطرہ ہے الیکشن ہوگیاتوان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نےزمان پارک پرحملہ کیاجیسےکوئی دہشت گردچھپا ہو، جگہ جگہ ناکےلگائے گئے،کارکنوں کوریلی سےالگ کیاگیا ، ہمارے کارکنوں کوپکڑاجارہاہے، عدالت کےباہرپہنچاتو پولیس نے چھت سےپتھراؤ کیا،40منٹ سےزیادہ عدا لت کے دروازےپرکھڑارہاتاکہ اندرجاسکوں، جوڈ یشل کمپلیکس میں گرفتاری کیلیےذہنی طورپرتیار ہوکرگیاتھا، اسلام آباد کی عدالت نہ پہنچنےپر مجھ پرتوہین عدالت کاکیس ہوا، مجھےاپنے کیسزکی کوئی فکرنہیں۔عمر ان خان نے بتایا کہ مجھے خود پولیس سے معلومات ملیں وہاں نامعلوم افرادموجود تھے، جنہوں نےسی ٹی ڈی کی وردی پہن رکھی تھی، ان کاپلان مرتضیٰ بھٹوکی طرزپرمجھے قتل کرناتھا، آئی جی اس میں ملوث تھا، ان کااب ایک اورپلان ہے، جو آئی جی پنجاب،آئی جی کےپی اورہینڈلرزنےمل کربنایاہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہوسکتاہےیہ آج شام یاکل زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کریں، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے2اسکواڈبنائےہیں جوہمارےلوگوں میں شامل ہوکر پولیس والوں پر فائرنگ کریں گے، جس کے نتیجے میں چار پانچ پولیس والے مارے جائیں گے، اس حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح ہمارے لوگوں کا خون بہایا جائے گا۔ پولیس والے اس کے بعد میرے گھر تک پہنچیں گے اور پھر مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتنا اشتعال دلائیں کارکنوں نےکوئی ردعمل نہیں دینا، میرےخلاف کوئی نیاوارنٹ بھی لےکرآئیں توکارکن گھر کے اندرآنےدیں، میں اپنے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ نے کسی کے کہنے پر اشتعال میں نہیں آنا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ویسے تو مجھے تمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے، پھر بھی اگر پولیس کوئی وارنٹ لیکر آتی ہے تو آجائے، میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں، لیکن اپنے لوگوں کو مرنے نہیں دوں گا، مجھے اپنے کیسز نہیں کارکنان کی فکر ہے، عدلیہ ہمارے حقوق کی حفاظت کرے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہفتےکی رات مینارپاکستان پرجلسہ ہوگا، اگریہ ملک پربیٹھےرہے توآپ کاکوئی مستقبل نہیں، جتنےپیسےہم نے آئی ایم ایف سےلینےہیں اس سے زیادہ ان کےباہرپڑےہیں، سینیٹ میں اسحاق ڈارنےنیوکلیئرپروگرام کوآئی ایم ایف سےجوڑدیا۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...