ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،آئی ایس پی آر

23 مارچ ، 2023

راولپنڈی(آئی این پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک د اسد اور سپاہی عیسی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے ۔اظہر اقبال کو لودھراں، نائیکد اسد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسی کو ان کے آبائی علاقے جنوبی وزیر ستان میں سپرد خاک کیا گیاہے ۔آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری عزم اور ایمان کو مضبوط بناتی ہیں ،شہدا کی قربانیاں نئی نسل کے لیے پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے ہیں۔