اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ امیر کے لیے فیول مہنگا اور غریب کےلیے سستاکر رہے ہیں اور اس پروگرام پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سڑکوں پر 2کروڑ موٹر سائیکلیں ہیں، اس اسکیم سے 800 سی سی گاڑیاں ملا کر 2کروڑ 14لاکھ موٹرسائیکل اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی، موٹر سائیکلز پر ماہانہ 420 ملین لیٹر پیٹرول استعمال ہوگا، گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلز کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہونے کا تخمینہ ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سستے فیول پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا، غریب آدمی کو 100روپے فی لیٹر ریلیف کے پروگرام پر کام ہورہا ہے، فیول کارڈ پر ڈائریکٹ ریلیف اور کوڈ کے ذریعے ریلیف دینے کا جائزہ لیا گیا، کوڈ کے ذریعے فیول کی فراہمی سب سے بہتر سمجھی گئی۔
فیصل آباد مخالفین نے فائرنگ کرکے 3افراد کو قتل اور 2کو زخمی کردیا۔فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ...
اسلام آباد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو بلانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس...
لاہور چیمپئنز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ...
واشنگٹن امریکہ نے روس کے اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کے ذریعے یوکرین کو 20بلین ڈالر کا قرض دیدیا...
اسلام آبادسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کیلئےسیاسی درجہ حرارت کونیچے لانا ہوگا، قومی...
پشاور ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئےقائم جرگہ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ...
اسلام آباد پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔ مشترکہ کمیشن اجلاس...
اسلام آباد سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے درخواست دیئے بغیر...