جرمنی اور آرسنل کے مڈفیلڈر مسعود اوزل نے دنیائے فٹبال کوخیر باد کہہ دیا

23 مارچ ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی اور آرسنل کے مڈفیلڈر مسعود اوزل نے دنیائے فٹبال کوخیر باد کہہ دیا۔ ریال میڈرڈاور آرسنل کے سابق کھلاڑی2014ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کےٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔ 34سالہ فٹبالر 2018ورلڈ کپ میںجرمن فٹبال ایسوسی ایشن کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ 2018کےورلڈ کپ میں جرمنی کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد مسعود اوزل کو، نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا۔ جرمن فٹبال حکام نے شکست کا سارا ملبہ مسعوداوزل پرڈال دیاتھا۔ جرمن حکام ورلڈ کپ سے قبل اوزل کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات پر برہم تھے،اسی لیے روس میں جرمن ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سارا غصہ اوزل پر اتار دیا۔ ترک صدر سے ملاقات کرنے پران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔