لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستانی ٹرانسپورٹ ٹائیکون نے کے الیکٹرک کے اکثریتی شیئرزخرید لئے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ میں خصوصی مقصد کیلئے قائم کی گئی کمپنی سیج وینچر گروپ لمیٹڈ (سیج) نے کے الیکٹرک کے بالواسطہ مادی شیئرز کی مالک کمپنی انفرا اسٹرکچر گروتھ اینڈ کیپیٹل فنڈ ایل پی (آئی جی سی ایف یا فنڈ) کے اہم شیئرز خریدنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس لین دین کی اجازت کیمن آئی لینڈ میں قائم ایک عدالت نے دی تھی۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر مونس علوی کے نام ایک قانونی دستاویز کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کمپنی سیج (جس کی کل ملکیت ایشیا پاک انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے پاس ہے) نے اے آئی ایم ایل سے آئی جی سی ایف جنرل پارٹنر شیئر ہولڈنگ کے حصول کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ سیج اتھمار جی پی شیئر ہولڈنگ کے حصول کا عمل بھی مکمل کرے گی۔ سیج اور ایشیا پاک کے حتمی مالک پاکستانی شہری شہریار ارشد چشتی ہیں۔ آئی جی سی ایف جی پی شیئرہولڈنگ کے حصول کے بعد، آئی جی سی ایف جی پی نے ڈائریکٹرز کے چند عہدوں کی تجدید کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کا تعلق کے الیکٹرک سے ہے۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں نئے آئی جی سی ایف ڈائریکٹرز میں شہریار چشتی شامل ہوں گے۔ دستاویز میں مزید لکھا ہے کہ سیج نے نجی طور پر اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ موجودہ ایل پیز میں سے کچھ ایل پی اسٹیک حاصل کرے گی۔ فنڈ میں ایل پیز کی حیثیت نجی رہے گی اور کیمن آئی لینڈ کے ڈسکلوژر ریگولیشنز سے مشروط ہوگی اور ماضی کی طرح کے الیکٹرک اور ایس ای سی پی میں ظاہر کردہ معلومات سے مطابقت رکھے گی۔ الواریز اینڈ مارسل یورپ ایل ایل پی کے مینجنگ ڈائریکٹر مارک اسکیلٹن آئی جی سی ایف جی پی کے موجودہ ڈائریکٹر ہیں اور وہ ہی چند فنڈ انوسٹمنٹ کیلئے ڈائریکٹر رہیں گے، جن میں کے الیکٹرک شامل ہے۔ الواریز اور مارسل فنڈ کیلئے بدستور مشیر رہیں گے تاکہ فنڈ ایل پیز کیلئے سرمایہ کاری کو محدود کیا جا سکے۔ کیمن آئی لینڈ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے جنگ اور جیو نیوز کی خبر کے بعد کے الیکٹرک نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک وضاحت جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فنڈ کے کے الیکٹرک میں نان کنٹرولنگ شیئرز کی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی۔ جیسے ہی سیج نے کیمن آئی لینڈ میں اپنا لین دین مکمل کیا، کے ای ایس پی کے مائنر شیئر ہولڈرز نے سندھ ہائی کورٹ سے رابطہ کرکے کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی کو رکوانے کیلئے حکم امتناع حاصل کیا تھا۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...