لاہور ( این این آئی) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے،جس دن سپریم کورٹ نے بلایا سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے،صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، جو اچھی بات نہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس زمان پارک میں میرے گھر بھی گھسی ،دو ایس ایس پی ،چار ایس پی ،ہزاروں کی نفری کی کیا ضرورت تھی ،کیا آگے سے فائر ہو رہے تھے ،جب آپکو پتہ تھا کہ عمران خان گھر نہیں ہے پھر آپ شیر بنے اور اسکے گھر کا دروازہ توڑا ،سب سیاستدان سے کہتا ہوں یہ آج ایک پر ہوا کل دوسرے پر ہو گا،پولیس والا تو مستقل بیٹھا ہو گا محسن نقوی کی جگہ میں بیٹھا ہوں گا یا کوئی اور بیٹھا ہو گا ،اگر یہی کرائوڈ جاتی امراء پہنچ جائے تو کیسا لگے گا ،نگران حکومت کو اس قسم کے ایکشن کا کوئی اختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناءاللہ تحریک انصاف کے لیے تحفے ہیں ،مریم کہتی ہے اسکی پارٹی کو ختم کرو اسے دہشت گرد قرار دو ،عمران خان نے جو خلاف قانون کیا اس کو پکڑنا چاہے اسے سزا ملنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے، آئین اور قانون کے اندر یہ لکھا ہوا ہے، یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا۔میں سب کو مشورہ دوں گا ایک تاریخ پر متفق ہو کے الیکشن کرا دیں ،میرے بات لکھ لیں الیکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے اور انہی تاریخ پر ہوں گے جو سپریم کورٹ نے دی ہے،گورنر کے پاس نظر ثانی کا اختیار بھی نہیں ۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...