حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں گی، پیپلز پارٹی

23 مارچ ، 2023

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں زلزلے سے انسانی زندگیوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زلزلے میں متاثرین کی ہر ممکن امداد کریگی۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک بھر میں زلزلے سے انسانی زندگیوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ء کی ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ حکومت زلزلے میں متاثرین کی ہر ممکن امداد کریگی۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پارٹی عہدیدار سوات اور لوئر دیر میں ہونے والے نقصان کے بارے حکومت کو آگاہ کریں۔چیئر مین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زلزلے کی وجہ سے انسانی زندگیوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے زلزلے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔