لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف اور انتظامیہ کے درمیان جلسے سے متعلق معاملات طے پا گئے،جسٹس راحیل کامران شیخ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے کی درخواست نمٹا دی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی سرگرمیتحریک انصاف کا حق ہے، عدالت سراہتی ہے کہ فریقین کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیان حلفی اور انڈر ٹیکنگ دے دی گئی تحریک انصاف کے وکیل کا موقف تھا کہ 25 مارچ رات کو دس بجے جلسہ شروع ہوگا جو 26 کی صبح تک جاری رہے گا وکیل پی ٹی آئی کی استدعا تھی کہ 23 مارچ کو ہمیں مینار پاکستان تک رسائی دے دیں، ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کام جمعرات سے شروع ہو جائے گا، ان کو ایک محدود ایریا دیں گے، اور خاص ایریا کو کوارڈن آف کریں گے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انتظامات کے لیے معقول وقت دیا جائے گا عدالت نے. استفسار کیا کہ سکیورٹی کا کیا بنے گا؟ سی سی پی او لاہور نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جلسے کیلئے مناسب سکیورٹی فراہم کریں گے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...