شفیلڈ میں گھر میں آتشزدگی چار افراد کو بچا لیا گیا

23 مارچ ، 2023

لندن (پی اے) شفیلڈ میں ایک گھر میں آتشزد گی کے واقعے میں چار افراد کو بچا لیا گیا۔ سائوتھ یارک شائر فائر اینڈ ریسکیو سروس نے کہا کہ منگل کی شام مقامی وقت تقریباً 21:00جی ایم ٹی پر ایک گھر میں آگ لگنے کے بعد فائر فائٹرز کو پارسن کراس پر واقع ورڈز ورتھ ایونیو میں بلایا گیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں چار کریوز نے حصہ لیا۔ سائوتھ یارکشائر فائر سروس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ آیا آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی زخمی ہوا ہے۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات کیلئے یارک شائر ایمبولینس سروس سے رابطہ کیا گیا ہے۔