2023ون ڈے ورلڈ کپ کا ممکنہ طور پر آغاز 5اکتوبر سے ہوگا

23 مارچ ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی2023ون ڈے ورلڈ کپ کا ممکنہ طو پر آغاز5اکتوبر سے ہوگااور فائنل19نومبر کو احمد آبادکرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا میچ کے دیگر میچز بنگلور، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔عموما آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان ایک برس قبل کردیا جاتا ہے لیکن اس میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سےٹیکس سے چھوٹ حاصل کرنے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ویزا کلیئرنس کے حوالے سے منظوری ملنے کا انتظار ہے۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے2023ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزا کلیئرنس کی یقین دہانی کرادی۔بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویزےکی منظوری دے گی۔ خیال رہے کہ گرین شرٹس نے آخری بار 2013 میں بھارت میں آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت کی تھی۔