واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور بیان دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اورسکیورٹی بحران کوگہرا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے، اس سے بین الاقوامی سپورٹ کم ہوجائیگی، پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کرچکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے۔اس سے قبل دفترخارجہ نے زلمے خلیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت ردعمل دیا تھا۔ ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو خود کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں، پرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلے گی۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...