پاکستان میں جاری سیاسی اور مالی بحران لمحہ فکریہ ہے،متحدہ علما کونسل

23 مارچ ، 2023

لاہور ( این این آئی)متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور مالی بحران لمحہ فکریہ ہے، سیاستدان ذاتی مفادات واقتدارکی خاطرقومی یکجہتی وملکی سلامتی کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک میں سیاسی انتشاراورفتنہ و فساد ملک وقوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ یہودی،بھارتی وقادیانی لابی اول روز وطن عزیز کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیںاور پاکستان کو عدم استحکام کاشکارکرکے ملکی معیشت کومزیدتباہ اوروطن عزیز کو بحرانوںسے دوچارکرناچاہتی ہے۔ ان حالات میںتمام اسلام پسندومحب وطن عناصرپریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر وطن وامن دشمنوںکے تمام تر خطرناک سیاسی عزائم ومذموم اور ناپاک ارادوں کو مکمل طورپرناکام ونامرادبنادیں۔انہوںنے علما واکرام اور مذہبیرہنمائوںپرزوردیاکہ ملکی استحکام وسیاسی خلفشار اورفتنہ وفسادکے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور وموثر کرداراداکریںجوہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے ۔