فیصل آباد(نمائندہ جنگ)رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے کہا عمران خان الیکشن بروقت کروانے کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں مگر انکی چوریاں معاف کرنے اور انکو این آر او دینے کیلئے تیار نہیں ، یہ لوگ الیکشن سے بھاگنے کیلئے کسی بھی قسم کا کام کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 111اور پی پی 112سے انتخاب کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے سلسلہ میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ شہباز گل نے مزید کہا ن لیگ کی 35 سالہ کارکردگی اور ملک کا بیڑۃ غرق کرنے پر عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں ،ن لیگ نے جو بویاوہ کاٹ رہی ہے ،اس کی اہمیت صفر ہو چکی ہے،4سال میں عوامی خدمت کے منصوبے دینے پر پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے جس کو صفر کرنے کی کوشش میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمات درج اور دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے ، اب کس طرح ترازو کے پلڑے کے برابر کر رہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...