کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ ٔامتیاز دیا جائے گا، 28سالہ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔اس سے قبل پاکستان کے چار سابق کپتانوں کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے جن میں مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ کھیلوں میں شاندار کامیابی پر محمد یوسف، سعید اجمل، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔
اسلام آباد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی پر وزارت آئی ٹی کو عوام اور اسٹیک ہولڈرز کیطرف سے تجاویز...
لاہور اوور40کرکٹ گلوبل کپ 2023میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی...
راولپنڈی رواں برس جنوری میں گرفتار ہونے والے سیسلین مافیا کے چیف میٹیو میسینا دینارو وسطی اٹلی کے ایک ہسپتال...
کراچی بھارت نے بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔ قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔...
لاہور پنجاب بھر میں آنکھوں کے" اویسٹن" انجکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 68تک پہنچ گئی اور مریضوںمیں بینائی...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارتی حکام نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔...
اسلام آباد پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یقین دلایا کہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون...