پاکستان،سعودی عرب، برطانیہ میں آج یکم رمضان ، چاند نظرآگیا

23 مارچ ، 2023

ریاض/اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان ،سعودی عرب اور برطانیہ میں جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، اس طرح یہاں جمعہ المبارک کو پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جبکہ علاقائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔