ماہ رمضان :کوکنگ آئل اور گھی پر 10روپے رعایت پر اتفاق

23 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ سے پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد منیب منو کی قیادت میں وفد کی ملاقات کی۔ وفد نے ماہ رمضان کے دوران کوکنگ آئل اور گھی پر 10روپے فی کلو رعایت دینے پر اتفاق کیا۔ رعایتی گھی اور کوکنگ آئل صوبے بھر کے ماڈل بازاروں اور انتظامیہ کے مقررکردہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔ماہ مقدس میں گھی اور کوکنگ آئل کی مارکیٹوں میں وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز عائشہ حمید اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔