ہربنس پورہ، لین دین کے جھگڑے پر فائرنگ ، دکاندار قتل ، 3افرادزخمی

23 مارچ ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پور ہ کے علاقے میں لین دین کے جھگڑے پر فائرنگ کرکے دکاندار قتل اور 3 افراد زخمی کردئیے، کینال روڈ پر رضوان گارڈن میں وقوعہ ہوا ۔ مقتول یاسین کی کینال روڈ پر سریا اور بلڈنگ میٹریل کی دکان ہے، ملزم ہیرا نے دکان سے کچھ عرصہ قبل خریداری کی تاہم ادائیگی نہ کی، پیسوں کی ادائیگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تو ہیرا اور اس کے ساتھیوںنے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں یاسین ہلاک، سہیل، واجد اور عابد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔